گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے اسلم جمال کو تعریفی اسناد اور شیلڈ دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں مسلم لیگ(ن) علماء مشائخ ونگ کے عہدیداروں کی شرکت،محفل میلاد پاک کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن تھے،محفل میلاد کے بعد گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے مسلم لیگ(ن) اور علماء مشائخ ونگ کے سرگرم کارکنوں کو تعریفی اسناد اور شیلڈیں دیں علماء مشائخ ونگ پنجاب کے رابطہ سیکرٹری اسلم جمال نے محفل میلاد پاک میں شرکت کی اور گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے انہیں پارٹی خدمات پر سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی اس موقع پر رانا اسلم جمال نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کو مضبوط و منظم اور فعال کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور پارٹی کی بہتری کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔