ایوسٹن انجکشن سے بورے والا سے 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایوسٹن انجکشن سے بورے والا کے ایک نجی ہسپتال میں بھی 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف ہو گیا،متاثرہ مریضوں میں سے بیشتر کی بینائی مکمل طور پر متاثر ہو گئی،مریضوں کے مختلف بڑے شہروں میں ریفر کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے ایک نجی ہسپتال میں بھی ایوستن انجکشن لگائے جانے سے 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے نجی ہسپتال کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایوسٹن انجکشن سے انکے کلینک پر جو انجکشن لگائے گئے تھے ان میں سے 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے جن میں زیادہ تر مریضوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے اور دو تین مریضوں کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے تا ہم ان مریضوں کو لاہور،ملتان اور ساہیوال کے بڑے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے ہم یہ انجکشن اپنی ڈیمانڈ کے مطابق لاہور یا کراچی سے منگواتے تھے ہمارے سٹاک میں ایوسٹن کا کوئی انجکشن موجود نہیں یہ انجکشن زیادہ تر شوگر کے مریضوں کی آنکھ کی پتلی پچھلی جانب سے خراب ہونے پر لگائے جاتے ہیں اس سلسلہ میں جب دیگر ہسپتالوں سے بھی معلومات لینے کی کوشش کی تو وہاں سے ابھی تک کسی مریض کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی نجی ہسپتال میں ابھی تک کوئی اور مریض سامنے نہیں آیا محکمہ صحت کی جانب سے تاحال اس بارے کسی قسم کی تحقیقات بھی سامنے نہیں آ سکیں۔