پی ایم اے فرینڈز گروپ کا دریائے ستلج میں متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دریائے ستلج میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں،متاثرین کو علاج معالجے کیلئے دریائے ستلج کی پٹی پر واقع موضع سلدیرہ میں سیلاب کے متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پی ایم اے فرینڈز گروپ کے زیرہ اہتمام لگایا گیا جس کی میزبانی مقامی زمیندار،سجاد حیدر خان سلدیرا نے کی جس میں مختلف شعبوں کے مستند سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات مہیا کیں جبکہ کیمپ میں علاج معالجے کیلئے آنے والوں کو کھانا بھی تقسیم کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر خالد چوہدری،ڈاکٹر اعظم میاں،ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر عرفان چوہدری،ڈاکٹر مصعب عالم،ڈاکٹر پرویز انور،وہاڑی کے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر وقار احمد،ڈاکٹر ثاقب صادق،ڈاکٹر عبدالستار تجوانہ،ڈاکٹر بلال خالد اور ڈاکٹر خضر بلال نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا مفت ادویات دی گئیں کیمپ کے انعقاد کرنے والے میزبان سجاد حیدر سلدیرہ نے کیا جبکہ مریضوں کو دی جانے والی ادویات،فرینڈز گروپ کے ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت ذاتی فنڈ سے مہیا کی ہیں۔