ایف آئی اے ٹیم کا غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والی دوکان پر چھاپہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایف آئی اے ٹیم کا غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والی دوکان پر چھاپہ،مرکزی ملزم گرفتار کرنے پر ملزم اور اسکے ساتھیوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا،ایف آئی اے کی خاتون سب انسپکٹر سمیت دیگر ملازمین پر تشدد،ملازمین کی وردی اور سول کپڑے پھاڑ دیئے،ملزم کو زبردستی چھڑوا لیا،ٹیم کو یرغمال بنائے رکھا،پولیس نے مداخلت کر کے ایف آئی اے ٹیم کی جان چھڑوائی،ایف آئی سے سب انسپکٹر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سب انسپکٹر ملتان شبانہ کی زیر قیادت چار اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گگومنڈی میں بازار میں واقع افضل بک سنٹر پر اچانک چھاپہ مار کر وہاں سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے اس دوکان کے مالک محمد افضل کو گرفتار کر لیا تو ملزم کے بھائی محمد خالد جو گزشتہ روز ایف آئی کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ کر کے افضل کو چھڑوا لیا پکڑی گئی کرنسی کے علاوہ ملازمین کی جیبوں سے نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور سروس کارڈ بھی چھین لیا درجنوں افراد کے ہمراہ ملزمان نے ٹیم کو گاڑی سمیت یرغمال بنا لیا جسے تھانہ گگومنڈی پولیس نے اطلاع ملنے پر وہاں سے نکالا خاتون سب انسپکٹر شبانہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا معلوم ہوا ہے کہ اس دوکان پر چند روز قبل بھی پولیس نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے افضل کے بھائی خالد کو گرفتار کر لیا تھا افضل موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ دونوں بھائیوں کے خلاف درج تھا خالد گزشتہ روز ہی ضمانت کروا کے واپس آیا اور بھائی سے ملکر دوبارہ یہ غیر قانونی کاروبار شروع کر دیا تھا۔