کرنل ریٹائرڈ اعجاز بخاری ڈویژنل پبلک سکول بورے والا کے پرنسپل مقرر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کرنل ریٹائرڈ اعجاز بخاری کو پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول بورے والا کا پرنسپل مقرر کر دیا ہے،پرنسپل کا عہدہ کافی عرصہ سے خالی تھا گزشتہ دنوں باقاعدہ انٹرویو کے بعد میرٹ پر اعجاز بخاری کی تقرری عمل میں لائی گئی شہریوں کی طرف سے پرنسپل کی تعیناتی کو سراہا گیا ہے نئے پرنسپل کرنل ریٹائرڈ اعجاز بخاری پاک فوج کی ایجوکیشن کور میں فرائض انجام دینے کے علاوہ مختلف سول تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے پرنسپل ڈی پی ایس میں تدریسی اور انتظامی امور کو بہتر کرتے ہوئے سکول کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے۔