غضنفر بھٹی ایڈووکیٹ کی وائرل ویڈیو میں جو سین دیکھایا گیا وہ سیلف ڈیفنس تھا۔راحیلہ منور

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جنرل سیکرٹری بورے والا بار راحیلہ منور نے کہا ہے کہ ہمارے بار ممبر غضنفر علی بھٹی ایڈووکیٹ کے بارے جو ظالم مظلوم کی افواہیں بہت دنوں سے چل رہی ہیں وہ ٹوٹلی غلط ہیں اس پر انشاللہ ہم “جے آئی ٹی” بنوائیں گیں اور حقائق سب کے سامنے لے کر آئیں گیں اور یہ ثابت کریں گیں کہ وائرل ویڈیو میں جو سین دیکھایا جا رہا ہے وہ سیلف ڈیفنس تھا انشاء للہ میں اپنے بار ممبر کے ساتھ کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کروں گی ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ڈی پی او وہاڑی کے “ایف آئی آر” درج کرنے کے کچھ SOP’S ہیں کیا ان کی پاسداری کی گئی بلکل بھی نہیں کی گئی اگر SOP’S کی پاسداری کرتے ہوئے ہمارے وکیل کا موقف لیا جاتا تو سب حقائق سامنے آ جاتے اور نوبت یہاں تک نہ آتی یہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کچھہ دن پہلے بھی ہمارے وکیل کے ساتھ ڈی ایس پی بورے والا کی طرف سے مس کنڈکٹ ہوا لیکن اب ہم اپنے کسی بار ممبر کے حوالے سے پولیس کی کسی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گیں۔