پنجاب کالج بورے والا کی طالبات نے ملتان بورڈ انٹر کے سالانہ امتحان میں میدان مار لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب کالج بورے والا کے ذہین طلباء و طالبات نے ہمیشہ اس شہر کا نام روشن کیا ہے اور بورے والا کو دی سٹی آف ایجوکیشن بنانے میں اس ادارے کی تعلیمی خدمات لازوال رہی ہیں،پنجاب کالج نے ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر میدان مار لیا ہے،ملتان بورڈ انٹر کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پنجاب کالج میں میڈیکل کی ہونہار طالبہ نور فاطمہ نے 1060 نمبروں کے ساتھ بورڈ میں تیسری جبکہ اسی ادارہ سے آئی سی ایس کی طالبہ فروا الیاس نے 1003 نمبر لیکر بورڈ کے جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ان طالبات کی شاندار کامیابی پر سابق ارکان اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری نذیر احمد جٹ،چوہدری فقیر احمد آرائیں،چوہدری نذیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،چوہدری خالد محمود چوہان،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،چوہدری ارشاد احمدآرائیں،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،سول سوسائٹی نیٹ ورک کےپیٹرن انچیف شیخ شہزادمبین،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داود،صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،معروف بزنس مین مدثر مرغوب،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ افراد نے پنجاب کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر مجید اکبر،پرنسپل پروفیسر محمد ایاز کالج سٹاف اور والدین کو مبارک دیتے ہوئے اس کامیابی کو بورے والا کا فخر قرار دیا ہے۔