عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا اور گرفتاری سے انصاف کا پول کھل گیا۔نذیر جٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم این اے و پی ٹی آئی راہنما چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا اور فوری گرفتاری سے انصاف کا پول کھل گیا ہے عالم اسلام کے لیڈر کو الیکشن کمیشن کے جھوٹے مقدمہ میں عدالت کے وکلاء کو دلائل سنے بغیر سزا سنا کر فوری گرفتاری کا جو حکم دیا ہے وہ انصاف کے ساتھ کھلا مذاق ہے ملک کی سب سے بڑی جماعت کے مقبول ترین لیڈر کو غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھا کر آئندہ انتخابات میں رستے سے ہٹانے کا منصوبہ بے نقاب ہو چکا ہے لیکن عمران خان اس وقت ملک کی ایک اٹل حقیقت بن چکے ہیں حقیقت پر پردہ ڈال کر قوم کی امنگوں کا خون کرنے والے پی ڈی ایم کے ٹولہ کو آئندہ الیکشن میں ایسی عبرتناک شکست ہو گی کہ انکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی پی ڈی ایم نے کئی غیر جمہوری بل پاس کر کے اپنے ہاتھ کٹوا لئے ہیں بہت جلد یہی ٹولہ سڑکوں پر روتا ہوا نظر آئے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں تاریخ ساز مہنگائی کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے چینی،گھی اور آٹا عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے پیٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ بل ادا نہیں کر سکتے مہنگائی اور غربت سے تنگ آ کر غریب عوام بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں اور لوگ مہنگائی اور بے روزگار کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں عمران خان کو ملکی سیاست سے مائنس کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو یہ علم نہیں کہ ان کے ساتھ آنے والے دنوں میں ہونے کیا جا رہا ہے عوام اپنے حوصلے بلند رکھیں ظلم کی اندھیری شب ختم ہونے والی ہے۔