چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف وکلاء برادری کا احتجاجی مظاہرہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف وکلاء برادری کا احتجاجی مظاہرہ،عدالتی فیصلے کو جانبدارانہ قرار دے دیا،عدالت عالیہ سے فوری نوٹس لینے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ،توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا اور انکی گرفتاری کے خلاف آج سیکرٹری بار بورے والا راحیلہ منور،سابق صدر بار و نائب صدر آئی ایل ایف ملک فرقان یوسف،جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ملک فاروق اعوان،سابق صدر آئی ایل ایف ضلع وہاڑی چوہدری مختار احمد جٹ،تیمور سکندر ڈوگر راہنماء پی ٹی آئی بورے والا کی زیر قیادت بار روم کے باہر آئی ایل ایف کے ممبران اور دیگر وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کے لیڈر سابق وزیر اعظم کو ایک کالے قانون کے تحت سزا دے کر گرفتار کیا گیا عدالت نے عمران خان کے وکلاء کے دلائل سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ سنا کر فیصلے میں جانبداری کو ظاہر کیا گیا ہے انہوں نے ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران کو اس غیر منصفانہ فیصلے میں فوری رہا کیا جائے ورنہ وکلاء برادری آئندہ احتجاج کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔