حضرت امام حسین کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں بھی نواسہء رسول حضرت امام حسین کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،انجمن حیدریہ کے زیر اہتمام ذوالجناح اور تعزیہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مقام کربلا جوئیہ روڈ آ کر اختتام پذیر ہوا جلوس میں عزاداروں نے ماتم،زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کر کے شہادت امام حسین اور شہداء کربلا کی یاد تازہ کی جلوس سے کپڑا مارکیٹ چوک میں شیعہ عالم دین علامہ پروفیسر باقر حسین گھلو نے خطاب کیا اور شہداء کربلا کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،ڈی ایس پی محمد عمر فاروق،تحصیلدار چوہدری احسان اللہ،چیف آفیسر بلدیہ امتیاز احمد جوئیہ،شہری پٹواری حاجی شوکت علی،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،انجمن حیدریہ کے صدر سید اسد حسین نقوی،مرکزی انجمن تاجران،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی،سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد بھی موجود تھیں،مرکزی انجمن تاجران،سابق صدر بار سلمان یوسف گھمن،سماجی شخصیت احسن سردار بھٹی اور نمائندہ شہریوں کی جانب سے جلوس میں شریک عزاداروں کیلئے لنگر اور جوس تقسیم کیا گیا اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے جلوس کے ساتھ ساتھ راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جلوس جب غلہ منڈی پہنچا تو امام بارگاہ حسینیہ کے ایڈمنسٹریٹر سید اسد حسین نقوی ایڈووکیٹ نے سیکورٹی کے انتظامات،شہر میں صفائی،طبی سہولیات کی فراہمی اور بلدیہ کو خصوصی انتظامات پر ضلعی پولیس و سول انتظامیہ،واپڈا،محکمہ صحت،سول ڈیفنس،میونسپل کارپوریشن کے عملہ سینٹری،امن کمیٹی،سول سوسائٹی،ڈاکٹرز،ریسکیو 1122 اور نمائندہ شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔