وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس پر پولیس نے ملزم کے باپ کو بھی گرفتار کر لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر ان پر بہیمانہ ظلم کرنے والے سفاک جنونی کی گرفتاری کے بعد شریک جرم باپ بھی گرفتار،وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس پر پولیس نے ملزم کے باپ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم بلاک میں بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کے ان پر ظالمانہ تشدد اور زبردستی آئس پلانے کے جرم میں ملوث سفاک جنونی ملزم قاضی احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جس کا مقدمہ اس کی متاثر بیوی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے والد قاضی قادر جو شریک جرم بھی رہا اور اس کی بہنوں کے خلاف تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا تھا وزیر اعلی پنجاب نے اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں پولیس نے خصوصی ٹیموں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کے والد قاضی قادر کو بھی گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ شروع کر دی۔