سیلاب زدہ علاقوں میں انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود ہے۔ملک ذوالفقار اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود ہے متاثرہ کسانوں کیلئے امدادی کاروائیاں کاغذی کاروائی ہے حکومت اپنی عیاشیاں ختم کر کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرے،کسانوں کے ٹیوب ویلز اور گھروں کے بل معاف کرے حکومت نے اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا ختم کروانے کیلئے ان سے جو وعدے کئے تھے ان سے منحرف ہو گئی ہے،ون یونٹ ون ریٹ 13 روپے کا وعدہ بھی تاحال پورا نہیں ہو سکا آئی ایم ایف زدہ حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ کی قسط ملتے ہی کسانوں کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف دیا جائے گا کسان اب حکومت کی وعدہ خلافیوں کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں 10 اگست کو لاہور اور اسلام آباد کا گھیراو کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان اتحاد کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر محبوب اختر منہاس،جنرل سیکرٹری محمد مہران،نواب ڈوگر،مشتاق احمد جوئیہ،بابا نور احمد،بابا سلیمان اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔