عام کسان کو مہنگا پانی فروخت کرنےو الوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاروائی کرے گی ۔ ذوالفقار اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی کوآرڈینٹر و ضلعی صدر وہاڑی ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کسانوں اور ملک کے غریب طبقہ پر ظلم کیاہے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کی آڑ میں ٹیوب ویل مالکان چھوٹے زمینداروں کو پانی کی فروخت میں اُنکا استحصال نہ کریں عام کسان کو پانی کی فی گھنٹہ قیمت 300سے350روپے مقرر ہے اس سے مہنگا پانی فروخت کرنےو الوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاروائی کرے گی کسان اتحاد کی کاوشوں سے زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخ کم ہوئے تھے جسکا ریلیف بڑے زمینداروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کو بھی ملنا چاہئے کسانوں کے اندر چھپے بعض کرپٹ عناصر جو کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے نفاذ میں اُنکا آلہٰ کار بن رہے ہیں ایسے عناصر کو پاکستان کسان اتحاد سے فارغ کر دیا گیا ہے ملک بھر کے کسان چوہدری محمد انور کی قیادت میں اپنے حقوق کی خاطر متحد ہیں اور کسانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کسانوں کو چاہئے کہ وہ ان شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری ندیم سجاد،ملک اشفاق لنگڑیال، محبوب اختر سلدیرا،محمد مہران،ڈاکٹر نواز آکاش،چوہدری محمد اصغر،عباس علی سنگھڑہ،ریاض خاں جملیرا اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔