کرکٹ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہو گیا
کراچی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہو گیا،سرفراز کا چیک کی ادائیگی روکنے کیلئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ،تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دیدی ہے جبکہ ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا ایئر پورٹ پر رش کی وجہ سے چیک کہیں گر گیا جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی واضح رہے کہ سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کر رہے ہیں پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی تا ہم سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کر دیا اس وقت وہ پی آئی اے کے بھی کپتان ہیں۔