سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی شرمناک فعل ہے۔حافظ یاسر وحید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی،سویڈن کا پرچم اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کا پتلا نذر آتش،سویڈن کے خلاف نعرے بازی،سویڈن سفیر کی فوری ملکی بدری کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی کی طرف سے سیٹلائٹ ٹاﺅن سے سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت نائب امیر حافظ یاسر وحید،امیدوار قومی اسمبلی صوفی امانت علی،امیر سٹی طاہر سلیم بلوچ،سابق امیر محمد رمضان سلیمی اور دیگر راہنماوں نے کی پریس کلب کے سامنے خطاب میں جماعت اسلامی کے راہنماوں اور دیگر مقررین نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی شرمناک فعل ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اسلامک فوبیا کے خلاف ایسی جسارت پرحکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر کے اسکے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔