پولیس مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی ہے۔عمر فاروق ڈی ایس پی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ کا ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ،پریس کلب کی طرف سے ڈی ایس پی کو شیلڈ اور یادگاری فوٹو کا تحفہ،پریس کی خوبصورت بلڈنگ دیکھ کر ڈی ایس پی کا عہدیداران و اراکین کو خراج تحسین،پریس کلب کی پیشہ وارانہ مثبت صحافت پر اظہار اطمینان،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون چوہدری ناصر محمود کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کے خوبصورت بلڈنگ کو ایک مثالی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قدر خوبصورت ادارہ اس کی انتظامیہ اور ممبران کے ذوق کی آئینہ دار ہے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی ہدایت پر سرکل بورے والا سے معاشرے کے ناسوروں کے خاتمہ کیلئے پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی ہے جرائم کی نشاندہی اور مظلوم کی انصاف تک رسائی میں پریس کلب نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے مثبت سوچ کے ساتھ اپنے قلم کا استعمال کرنا معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتا ہے پریس کلب کی طرف سے ڈی ایس پی بورے والا کو اعزازی شیلڈ کے علاوہ صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید کے بھانجے آفتاب نذیر (علی) نے ایک یادگاری فوٹو کا تحفہ بھی پیش کیا اور ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے صحافیوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔