(ن)لیگی پارلیمینٹیرنز نے ایک بڑا وعدہ وفا کر دکھایا،بورے والا میں پاسپورٹ آفس قائم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) بورے والا کے پارلیمینٹیرنز نے ایک بڑا وعدہ وفا کر دکھایا،پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے موجودہ و سابقہ پارلیمنٹیرینز وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے آج بورے والا کے عوام سے کیا گئے ایک اور وعدے کو وفا کرتے ہوئے نادرا آفس بورے والا میں نئے پاسپورٹ آفس کا باقاعدہ آغاز کروا دیا جس کی افتتاحی تقریب میں پارلیمنٹیرینز کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا منظور الحق،انچارج زین شاہد،عمران غوری،سنئیر راہنما مسلم لیگ(ن) سردار شاہد جاوید ڈوگر،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،نائب صدور راو نور محمد،عثمان جمیل بھٹی،چوہدری محمد عاطف آرائیں،منظور برکت ماڑی والا،سابق،چیئرمین چوہدری وارث علی آرائیں،چوہدری محمد سعید آرائیں،چوہدری خالد شہریا،سردار شاہد کریم ڈوگر،حافظ ابوسفیان حنفی،چوہدری محمد نعیم شان آرائیں،نذیررندھاوا،میاں قاسم محمود،چوہدری عبدالمجید آرائیں نمبردار،چوہدری نوید احمد آرائیں اور کارکنان نے شرکت کی نادرا آفس میں منعقدہ پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی بورے والا پاسپورٹ آفس نے کام شروع کر دیا جس سے اب بورے والا کے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے میلوں سفر کر کے وہاڑی نہیں جانا پڑے گا مفاد عامہ کے اس نئے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر مقامی تاجروں،سول سوسائٹی،مذہبی و دیگر نمائندہ تنظیموں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اور مسلم لیگ(ن) کے مقامی اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔