بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین گرفتار،2400 گرام چرس اور 250 گرام افیون برآمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ملک احمد کامران کھوکھر کی قیادت میں سب انسپکٹر محمد ذکر اللہ بھٹی اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین بھٹی دربار بابا شبیر شاہ کو گرفتارکر کے اس قبضہ سے 2400 گرام چرس اور 250 گرام افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ایس ایس ایچ ملک احمد کامران کھوکھر نے کہا کہ علاقہ سے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کا صفایا کر دیا جائے گا یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے منشیات فروش معاشرے میں ناسور ہیں اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے میجر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔