سول جج بورے والا نے پی ٹی آئی کے مزید 11 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول جج بورے والا نے پی ٹی آئی کے گرفتار مزید 11 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی،کارکنان کو 9 مئی کے واقعہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق سول جج بورے والا حافظ محمد فاروق نے پی ٹی آئی کے 11 کارکنان جو 9 مئی کے واقعہ کے بعد تھانہ ماڈل ٹاون کے ایک مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بند تھے انکی درخواست ضمانت پر عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء راحیلہ منور،ملک فرقان یوسف کھوکھر،ملک فاروق احمد اعوان اور چوہدری مختار احمد جٹ کے دلائل سننے کے بعد تمام 11 کارکنان فرزند علی،بابر اقبال عرفان علی،کرم خان،محمد سیلم،غلام مرتضٰی،محمد آصف،سجاد،محمد نوید،محمد نعیم اور مبشر عرف بھولا کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔