ڈاکو مقامی آڑھتی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ کے زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا سرکل میں ڈاکووں کی یلغار،مسلح ڈکیتی کی دو وارداتوں کے دوران ڈاکووں نے مقامی آڑھتی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی و قیمتی اشیاء لوٹ کر خاتون خانہ پر تشدد جبکہ راہگیر شہری سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق سرکل بورے والا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں درجن سے زائد خطرناک جرائم پیشہ عناصر کی ہلاکت سے جو امن قائم ہوا تھا اس کے بعد اب جرائم پیشہ گروہوں نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز چار نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی غلہ منڈی کے آڑھتی کے گھر والوں 453 (ای بی) میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 16 تولہ طلائی زیورات،ہزاروں روپے نقدی،لائسنسی رائفل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے دوران ڈکیتی خاتون خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا متاثرہ گھر سے ماں بیٹا نے آج حج بیت اللہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونا تھا جبکہ نواحی گاوں 461 (ای بی) کا رہائشی الطاف حسین اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا 463 (ای بی) کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اس سے اسکی موٹر سائیکل،ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کیا اور فرار ہو گئے ڈکیتی و راہزنی کی ان وارداتوں سے شہریوں میں پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے ان جرائم پیشہ گروہوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔