تھانہ گگو کی حدود میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ گگو کی حدود میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش،پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو کے نواحی گاوں 187 ای بی کی رہائشی نصرت بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکی 16 سالہ بیٹی (ف) علی الصبح احاطہ مویشیاں میں مال مویشی کو چارہ ڈالنے گئی تو عمر ولد ساجد احاطہ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا اور میری بیٹی کو دبوچ کر برآمدہ میں لے گیا اور حرام کاری کی نیت سے کپڑے پوشیدنی اتارنے کی کوشش کرنے لگا اور مزاحمت پر ڈنڈا اٹھا کر مارا جو میری بیٹی کے بازو پر لگا،میری بیٹی کا شورو واویلا سن کر شوکت علی عبدالمجید و دیگر آ گئے اور الزام علیہہ بیرونی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا،پولیس تھانہ گگو نے سائلہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔