لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے والے ناسوروں سے ہماری جنگ ہے۔عیسی خاں سکھیرا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ہیومن رائٹس کمیٹی اور مقامی شہریوں کا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غیر معمولی کامیابیوں پر خراج تحسین،ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا،ڈی ایس پی محمد عمر فاروق بلوچ اور انکی پوری ٹیم کا تاریخی استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا،چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی ملتان ڈویژن امیر حمزہ جٹ اور مقامی سماجی شخصیات کی طرف سے آفاق خاں چوک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خاں سکھیرا نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے والے ناسوروں سے ہماری جنگ ہے ہم عوام کے تحفظ کے امین ہیں عوام کے گھر،انکی عزتوں اور مال کو لوٹنے والےجرائم پیشہ افراد ہتھیار پھینک کر قانون کا سامنا کریں اگر وہ لوگ ہمارے شہریوں کو لوٹیں گے،انکی جان لیں گے یا انکی عزتوں سے کھیلیں گے تو انکا انجام عبرتناک ہو گا ہمیں پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر معاشرے کے ان ناسوروں کو انکے انجام تک پہنچایا ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے ارد گرد ایسے ناسوروں پر نظر رکھیں جس کی خفیہ اطلاع پولیس کو دیں آپکا نام صیغہ راز میں رہے گا ہم نے اپنی زندگیاں عوام کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھی ہیں میرا ظالموں کو پیغام ہے یا وہ ضلع کو چھوڑ دیں یا پھر اگر انہوں نے عوام پر گولی چلائی تو اسکا جواب گولی سے دینگے اس تقریب میں ڈی ایس پی محمد عمر فاروق بلوچ،صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،سیکرٹری بار راحیلہ منور اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون ناصر محمود نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگی راہنماء سردار لیاقت علی ڈوگر،حاجی عدنان اشرف گجر اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔