مکہ المکرمہ ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ،وکیل رانا فہیم اور اسکی والدہ جاں بحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مکہ المکرمہ ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ،بورے والا کے وکیل اپنی والدہ سمیت کمرے میں دم گھٹنے سے جاں بحق،دونوں ماں بیٹا عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابراہیم خلیل روڈ مکہ المکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کے دوران بورے والا سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل رانا فہیم جو کہ اپنی والدہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے میں سو رہے تھے اور دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہو گئے دونوں ماں بیٹا 9 مئی کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔