پی ٹی آئی کے بیس کارکنوں کو سنٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ضلع وہاڑی سے گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کے بیس کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی سے سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا گیا،تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو لاہور میں ہونے والے واقعات کے بعد ضلع وہاڑی سے تحریک انصاف کے بیس کارکنوں کو گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں بند کر دیا گیا تھا ان میں جہانزیب،احمد نواز،محمد معاویہ،محمد شکیل،شیر باچا،ملک احسن حبیب،تیمور سکندر ڈوگر،عبدالوحید،محمد مشتاق،محمد سہیل،طارق خان،حاجی نور احمد،ابو بکر اقبال،نصیر احمد،اویس احمد،شکیل احمد،محمد آصف،محمد شہباز،عبدالقیوم اور محمد عثمان شامل ہیں ان کو ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔