بورے والا کا اعزاز،چوہدری فرحان ستار دانیوالیہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب تعینات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ان لینڈ ریونیو سروسز) کے گریڈ 19 کے آفیسر چوہدری فرحان ستار کی بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،چوہدری فرحان ستار کا تعلق بورے والا سے ہے اور وہ معروف کاروباری شخصیت چوہدری عبدالستار دانیوالیہ کے فرزند اور انکم ٹیکس ماہر قانون چوہدری عمران ستار ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے بھائی ہیں انکی اس تعیناتی پر بورے والا کی تمام سیاسی و سماجی،کاروباری،وکلاء و دیگر تنظیموں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔