ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،18 ہزار بیگ برآمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ترجیحات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر ضلع کے مختلف مقامات پر افسران نے چھاپے مار کر ذخیرہ کردہ چینی اور گندم قبضہ میں لے لی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں 18000 بیگ میں ذخیرہ گندم قبضہ میں لی گئی تحصیل بورے والا کے قصبہ ساہوکا کے ایک گودام سے 17 سو بوری چینی بھی قبضہ میں لی گئی کارروائی وہاڑی،میلسی اور بورے والا کے اسسٹنٹ کمشنرز کامران بخاری،محمد اویس اور عبدالباسط صدیقی نے کی ضلع کے مختلف دیہات میں گندم سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی تھی انہوں نے بتایا کہ ضلع کے خارجی راستوں کی مؤثر ناکہ بندی کے باعث گندم کی سمگلنگ ممکن نہیں کارروائیاں تینوں تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں کی گئیں حساس اداروں اور پولیس کا ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون حاصل ہے۔