علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کی گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی راہنماوں کا احتجاج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مرکزی راہنماوں علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج،پریس کلب کے باہر تحصیل صدر یوتھ ونگ حمزہ بٹ کی قیادت میں دونوں راہنماوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سرسار شعیب ڈوگر ضلعی صدر یوتھ،الطاف حسین سینئر نائب صدر،جنرل سیکرٹری محمد امجد نعیم مرزا،غلام مصطفی بھٹی تحصیل صدر پی ٹی آئی،محمد رمضان جٹ جنرل سیکرٹری،محمد شہباز شیخ ضلعی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ،محمد اکرم بھٹی تحصیل صدر سپورٹس کلچرل ونگ،مرزا،محمد مدثر اور دیگر عہدیداران کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکنان کیلئےعمران خان،علی امین گنڈا پور اور مراد سعید تو کیا ہر ورکر ہی ریڈ لائن ہے اور انکو امپورٹد حکومت گرفتاریوں یا تشدد سے خوفزدہ نہیں کر سکتی ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اگر عمران کے سینے میں وہ دل ہے جو اللہ کے علاوہ کسی بھی زمینی ناخدا سے نہیں ڈرتا تو اسکا ہر کارکن بھی شیر کا دل رکھتا ہے جو ہر انتقامی کاروائی و ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا جسے دنیا کی کوئی بھی طاقت اپنے سامنے نہیں جھکا سکتی فوج کو حکومت کے اس کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہیئے وہ ملکی سرحدوں کی محافظ ہے اور امپورٹڈ حکومت ملک کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی دشمن ہے اور ملک دشمنوں کا ساتھ فوج کو نہیں دینا چاہیئے ملک میں الیکشن کے ذریعے عوام کی ایک منتخب حکومت حکومت جب تک نہیں آئے گی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔