بورے والا کا امن تباہ کرنے والے ناسوروں کو انکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔عمر فاروق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوہد سے)امن و امان کے قیام پر پاکستان یوگا کونسل کی امن جشن تقریب،پولیس کی غیر معمولی کارکردگی اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کو انکے انجام تک پہنچانے پر پولیس کو خراج تحسین،ڈی ایس پی کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں ایک عرصہ سے جرائم کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ کے بعد ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی موثر حکمت عملی سے ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق کی زیر قیادت انکی ٹیم کی جانب سے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں معاشرے کے کئی ناسوروں کو ٹھکانے لگاتے ہوئے امن قائم کرنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور پاکستان یوگا کونسل ایڈوائزری کمیٹی کی طرف ایک جمنیزیم یوگا گراونڈ میں امن جشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی محمد عمر فاروق تھے اس تقریب میں یوگیوں نے امن کی قیام کی خوشی میں خوب ہلہ گلہ کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے کہا کہ امن و امان کا قیام ایک چیلنج تھا لیکن ڈی پی او وہاڑی کی سربراہی میں اللہ کی مدد اور عوام کے تعاون سے امن کی بحالی کیلئے پوری صلاحیتیں صرف کی ہیں اور شہر کا امن تباہ کرنے والے ناسوروں کو انکے انجام تک پہنچایا امن دشمنوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی تقریب سے خطاب میں میاں محمد اشرف اور چوہدری اصغر علی جاوید نے پولیس کی ایک ماہ میں امن کے قیام کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او وہاڑی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر یوگا کونسل کی طرف سے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق بلوچ کو امن ایوارڈ بھی دیا گیا۔