آر پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کر دیا

وہاڑی(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی پولیس لائن وہاڑی آمد،وہاڑی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ایگل اسکواڈ کی تشکیل کی افتتاحی تقریب منعقدہ ہوئی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی پیش کی آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے یادگار شہدائے پولیس پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی،ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران،وکلاء،میڈیا،تاجران اور دیگر نمائندہ شہریوں کے ہمراہ ضلع وہاڑی میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے بنائے گئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ ایگل اسکواڈ سے شہری علاقوں میں امن و امان یقینی بنانا ممکن ہو گا ایگل اسکواڈ کے کے ذریعہ شہری علاقوں میں گشت کا مربوط نظام قائم ہو گا بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا امن و امان قائم کرنے میں پولیس کے مددگار شہریوں کو بھی تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔