مفت آٹا کی تقسیم جاری،ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا اچانک دورہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا کی تقسیم جاری،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا اچانک بورے والا کے مختلف آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ،آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ بھی لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بورے والا میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مفت آٹا سکیم سے مستفید ہو چکے ہیں ضلع وہاڑی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 4 لاکھ 60 ہزار خاندان رجسٹرڈ ہیں جنہیں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے تاہم مزید کم آمدنی والے مستحق افراد کو بھی رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے لوگ خود بھی 8070 پر رابطہ کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ضلع وہاڑی میں 12 سینٹرز پر روزانہ 80 ہزار آٹے کے تھیلے تقسیم ہو رہے ہیں تمام سینٹرز پر شناختی کارڈ سیکننگ کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اسی طرح شکایت کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں تا کہ لوگوں کی شکایات کو جلد دور کیا جا سکے فلور ملز مالکان کو پابند کیا ہے کہ صبح 8 بجے تک سینٹرز پر آٹا کی دستیابی کو یقینی بنائیں حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اب عوام کی سہولت کیلئے فی خاندان دو تھیلے دیئے جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو بار بار آٹا سینٹر آنے کی زحمت نہ ہو اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی نے آٹا سینٹر پر آٹا تقسیم کی صورتحال سے آگاہ کیا چیف آفیسر بلدیہ امتیاز جوئیہ اور ممبران پریس کلب بورے والا اصغر علی جاوید کامریڈ،چوہدری اصغر علی جاوید،محمد صفدر چوہدری،حافظ جنید احمد شیخ،سردار وسیم احمد ڈوگر اور ندیم بھٹی بھی موجود تھے۔