عمران خان نے ہر ورکر کو اپنے گھر کا چوکیدار بنایا ہوا ہے۔عرفان دولتانہ

بورے والا(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230 میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ان انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں صحافیوں سے گففتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عوام کا (ن)لیگی قیادت پر اعتماد ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر یا سپہ سالار ہمیشہ سے ہی بہادری کی علامت ہوتا ہے لیکن یہاں خود کو پاکستانی قوم کا لیڈر کہنے والے نے خود کو گھر میں بند کر رکھا ہے اور اپنے پارٹی امیدواروں اور ورکرز کو چوکیدار بنایا ہوا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہو گی۔