زیادہ سے زیادہ درخت لگانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سید آصف حسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے میں “صفائی نصف ایمان ہے” مہم کے بہتر نتائج برآمد ہونگے،عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ شہر اور سڑکوں کے گرد تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تجاوزات کے خاتمہ میں تاجر حضرات تعاون کریں حکومت عوام کو صحت کی تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کرے گی،سرکاری ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر تفریحی پارکوں،بورے والا کلب،شہر کے مختلف مقامات اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ،پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،چیف سینٹری انسپکٹر خرم شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی وہاڑی نے اس دوران لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔