بورے والا سے زمان پارک کیلئے تمام قافلے روانہ،لیڈروں اور کارکنان کا جوش و خروش

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا سے زمان پارک کیلئے قافلے روانہ ہو گئے،دس سے زائد بسوں،کوسٹروں،ویگنوں اور 20 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان پر جوش،پارٹی ترانے اور بینرز کے ساتھ کارکنان کا جوش و خروش،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت پر لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکورٹی کیلئے بورے والا سے تمام سٹیک ہولڈرز کی قیادت میں بسوں،کوسٹروں،ویگنوں اور کاروں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کے قافلے روانہ ہو گئے سابق ایم پی اےامیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان کی قیادت میں انکے دفتر واقع سیٹلائٹ ٹاون سے کارکنان کا قافلہ روانہ ہوا،سابق ایم پی اے و امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ،چوہدری عمران ارشاد آرائیں،ڈاکٹر محمد سرور،محمد حسین بھٹی، سیٹھ اسرار احمداور دیگر راہنماوں کی زیر قیادت کوسٹرز،ویگنوں اور گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوا کارکنان پرجوش تھے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چوہدری عثمان احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر ورکر عمران خان کا سپاہی ہے اور اپنے قائد کی گرفتاری کسی صورت نہیں ہونے دے گا زمان پارک پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے عمران خان کو ملک کا آئندہ وزیر اعظم بنانا ہمارے ہر کارکن کا مشن ہے جسکے رستے میں آنے والی ہر دیوار ریت کی دیوار ثابت ہو گی امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر علی بھٹی اور امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ کے دفاتر سے بھی ویگنوں اور کاروں پر مشتمل کارکنان کے قافلہ لاہور روانہ ہو گیا اس موقع پر آئی ایس ایف کے کنوینئر چوہدری عثمان جٹ اور انصاف یوتھ ونگ کے صدر حمزہ بٹ کی قیادت میں بھی قافلہ روانہ ہوا سابق ٹکٹ ہولڈر امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر کے دفتر سے بھی کوسٹرز،ویگنوں اور کاروں پر مشتمل کارکنان کا قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہو گیا جبکہ تحصیل صدر امیدوار صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی غلام مصطفی بھٹی اور طارق محمود باجوہ کی قیادت میں کاروں کا قافلہ انکے دفتر سے لاہور روانہ ہو گیا۔
