پاکستانی خواتین نے اسلام کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ملک فاروق اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جواٸنٹ سیکرٹری پی ٹی آٸی جنوبی پنجاب ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ حضور کریم ﷺ نے نبوت کے اعلان کے بعد زمانہ جاہلیت میں عورتوں پر روا کیا جانیوالے ظلم کا خاتمہ کیا اور مذہب اسلام نے عورتوں کو انکے مکمل حقوق عطا فرماۓ،وراثت کأ حقدار بنایا،جموں و کشمیر میں بھارت جو ظلم عورتوں پر ڈھا رہا ہے اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہٕیں انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس معاملے پر انڈیا کے ساتھ کھل کر بات کرنا ہو گی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ انڈیا میں عورتوں کے حق غضب کیئے جا رہے ہیں پاکستان میں خواتین کا ہر شعبہ میں کردار مثالی ہے اور وہ وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں حال ہی میں لاہور ہاٸیکورٹ کی 150 تاریخ میں صباحت رضوی کی بطور جنرل سیکرٹری کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ عورت پاکستان میں اسلام کی روایت کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور جدید دور کے مطابق بھی اپنے کردار کو اجاگر کر رہی ہیں۔