نفرت کی آگ نے ملک کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔پروفیسر مقصود الہی نقشبندی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسلامی روحانی مشن کے سربراہ علامہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود الہی نقشبندی المعروف محبوب سائیں نے کہا ہے کہ نفرت کی آگ نے ملک کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ کوئی بھی ذاتیات سے نکل کر حالات کا ادراک نہیں کر رہا اسلامی روحانی مشن نفرتوں کے اس دور میں اسلام کی روح کے مطابق امن و محبت کا پیغام لے کر آگے بڑھ رہا ہے موجودہ حالات میں مذہبی اور دینی جماعتوں کا کردار بڑا محدود ہوتا چلا جا رہا ہے اگر دعوت اور دین کا کام کرنا چاہتے ہیں تو اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت اختیار کرنا ہو گی اور ذاتیات سے نکل کر حالات کا ادراک کرنا ہو گا ملک میں اسوقت اسلامی روحانی مشن دین کی دعوت و تبلیغ کا جو کام کر رہا ہے اس سے اسلام کا اصل چہرہ ابھر کر سامنے آئے گازندگی کے ہر پہلو پر تصور دین کو لاگو کرنے سے ہی اسلام کو زندہ رکھا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی روحانی مشن کے سالانہ دو روزہ اجتماع کی اختتامی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب سے علامہ مفتی نصیرالدین الحسینی،رضوان یٰسین،خلیفہ شہزاد کنول اور خلیفہ ڈاکٹر محمد فاضل نقشبندی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،مسلم لیگ(ن) علماءو مشائخ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری اطہر غفور،چوہدری عمران جاوید،خلیفہ ملک اظہر لنگڑیال،فاروق احمد،چوہدری اظہر غفور،جہانزیب محمود،خالد حسین،ڈاکٹر اعجاز حسین اور خلیفہ محمد یاسر مقصودی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں مریدین بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔