واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ملازمین کا میپکو آفس میں احتجاجی مظاہرہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ملازمین کا میپکو آفس میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا،دفاتر کی تالہ بندی،تفصیلات کے مطابق میپکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیر اہتمام آج میپکو کمپلکس بورے والا سمیت پورے سرکل کے دفاتر کی تالہ بندی کر کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین شاہد باری چوہان،ڈویژنل چیئرمین انور علی بھٹی،سردار شکیل احمد ڈوگر،خالد محمود عقیل،ساجد خورشید،سید صدف حیدری،مرزا عبدالشکور اور دیگر مقررین نے کہا کہ میپکو کی نجکاری ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل ہو گا واپڈا مزدوروں نے اپنا خون دیگر اس محکمہ کی کو آج تک زندہ رکھا ہے اور اب حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے تحت نجکاری کر کے ان مزدوروں کا معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے اگر میپکو کی نجکاری سے حکومت باز نہ آئی تو واپڈا مزدور اپنے بچوں سمیت واپڈا دفاتر کے سامنے خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہونگے اور اپنے حقوق کا سودا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
