پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کی طرف سے جیل بھرو تحریک کیلئے کیمپ قائم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کی طرف سے جیل بھرو تحریک کیلئے کیمپ قائم،چند گھنٹوں میں 100 سے زائد کارکنان کی رجسٹریشن مکمل،گگومنڈی،شیخ فاضل،نواحی آبادیوں اور قصبہ جات میں مزید کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد تحصیل صدر بورے والا غلام مصطفی بھٹی نے پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے صدر عون عباس بپی،ضلعی صدر اورنگزیب خاں کھچی اور جنرل سیکرٹری سلمان خاں بھابھہ کی ہدایت پر اپنے دفتر شاہ فیصل کالونی میں کارکنان کی رجسٹریشن کیلئے “جیل بھرو تحریک” کیمپ قائم کر دیا جس میں سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری خالد محمود چوہان،سابق ایم پی اے و امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں،امیدوار صوبائی اسمبلی طارق محمود باجوہ،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد رمضان جٹ،سٹی سینئر نائب صدر محمد اکرم بھٹی،سابق کونسلر جاوید اقبال قادری،ڈاکٹر محمد سرور،شیخ عمران اسلم،افتخار مٹھو بھٹی،مہر علی،آئی ایس ایف کے کنوینئر محمد عثمان جٹ اور دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنان سمیت 100 سے زائد کارکنوں نے اس تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاریوں کیلئے اپنی رجسٹریشن کروائی اس موقع پر تحصیل صدر غلام مصطفی بھٹی کا کہنا تھا کہ کل 8 فروری سے گگومنڈی،شیخ فاضل اور نواحی آبادیوں سمیت مزید کیمپ قائم کر کے ہزاروں کارکنان کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے گی جو کہ اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال کے منتظر ہونگے۔