پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی،اکثر پیٹرول پمپس نے سیل بند کر دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی،اکثر پیٹرول پمپس نے سیل بند کر دی،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق بورے والا سمیت ضلع بھر میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اکثر پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی سیل بند کر دی ہے اور پیٹرول پمپ پر شہریوں کا رش ہونے کے باوجود پیٹرول نہیں مل رہا بلکہ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں ڈیزل کی بھی شدید قلت کا خدشہ ہے کیونکہ آئل کمپنیوں کے پاس ڈپووں میں تیل کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے جبکہ بیرون ممالک سے تیل کی برآمدات بھی آنے والے دنوں میں انتہائی کم رہ جائے گی پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے جہاں عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں وہاں کاشتکار بھی ٹیوب ویلز اور ٹریکٹرز کے لئے ڈیزل نہ ملنے سے شدید پریشان ہو چکے ہیں۔