ملتان بورڈ انٹر کالججیٹ کرکٹ چیمپئین شپ میں گورنمنٹ کالج بورے والا نے کوارٹر فائنل میچ جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان بورڈ انٹر کالجیٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سول لائن کالج ملتان گورنمنٹ کالج وہاڑی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی،دوسرا سیمی فائنل میچ آج گورنمنٹ کالج بورے والا اور ایمر سن کالج ملتان کے مابین سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلا جائے گا پہلے سیمی فائنل میں سول لائنز کالج ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 225 رنز بنائے اس کے جواب گورنمنٹ کالج وہاڑی کی ٹیم 155رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح سول لائنز کالج ملتان نے 70 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا دوسرا سیمی فائنل میچ آج سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں گورنمنٹ کالج بورے والا اور ایمرسن کالج ملتان کے مابین کھیلا جائے گا چیمپیئن شپ سول لائنز کالج ملتان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی بی زون گورنمنٹ کالج بورے والا سے گورنمنٹ کالج بورے والا اور گورنمنٹ کالج وہاڑی نے جبکہ زون اے ملتان سے سول لائنز کالج ملتان اور ایمرسن کالج ملتان نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔