عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں۔چوہدری صدیق یوسف

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران وہاڑی چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں نے کہا ہے کہ مہنگائی ختم کرنے کے نام پر اقتدار میں آنے والے نااہل حکمرانوں نے پٹرول بم گرا کر مہنگائی کے سمندر میں پھینک کر تباہی مچا دی ہے،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی ہوشربا اضافے سے اشیائے ضروریہ کی ہر چیز عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے غریب لوگ تو اب اپنے عزیزوں اقارب کی خوشی غمی میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے پہلے ہی گیس اور خوردنی تیل و گھی بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے اور اب بیروزگاری میں اضافے نے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال پر انڈین تجزیہ کار اور اکانومسٹ ہمارا مذاق اڑاتے ہوئے نہ صرف بگلیں بجا رہے ہیں بلکہ پاکستان کے ملحقہ علاقوں پر قبضہ کی باتیں بھی کر رہے ہیں جو انتہائی باعث ندامت ہیں اگر ملک ڈیفالٹ ہوا تو اسکی ذمہ دار موجودہ امپوٹڈ حکومت اور اسے برجمان کرانے والے ہونگے جنہیں قوم اور تاریخ کھبی معاف نہیں کرے گی۔