امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے۔فرخ حبیب،اسلم اقبال،مصطفیٰ بھٹی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و تحصیل صدر غلام مصطفیٰ بھٹی نے گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے زمان پارک کے باہر لگائے گئے کیمپ میں گزاری اس موقع پر پی ٹی آئی راہنماؤں و سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال،اعظم خان نیازی،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علیم عادل شیخ،چوہدری احمد چھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،سابق سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علیم عادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے مہنگائی کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے لٹیروں نے عوام کو مہنگائی کے طوفان کے حوالے کر دیا جس کے باعث وہ خودکشیاں کر رہے ہیں عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ہم اس کی حفاظت کیلئے بیٹھے ہیں۔