زرعی یونیورسٹی نے طلباء و طالبات کی فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا،والدین پریشان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)زرعی یونیورسٹی نے طلباء و طالبات کی فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا،فیسوں میں اضافہ سے مہنگائی کے مارے والدین شدید پریشان،عام آدمی،مزدور اور متوسط طبقہ کے طلباء و طالبات فیسیں ادا کرنے سے قاصر،عام آدمی کے بچوں کیلئے تعلیم کا حصول بھی مشکل ہو گیا،تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلباء و طالبات کی فیسوں میں 25 فیصد کر دیا ہے اس اضافے سے زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں عام آدمی،غریب اور متوسط طبقہ کے بچوں کیلئے فیسوں کی ادائیگیاں مشکل ہو گئی ہیں موجودہ ہوشرباء مہنگائی کے دوران یونیورسٹی کی جانب سے زیر تعلیم ہزاروں طلباء و طالبات کیلئے اتنی بھاری فیسوں دینا اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے اس تمام تر صورتحال میں ناظم اسلامی جمیعت طلباء محمد عثمان قمر،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے عثمان شانی بھٹہ،والدین اور طلباء و طالبات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فیسوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہونگے۔