ملکی خزانہ لوٹنے والے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔سلمان شاہد مہدی

بورے والا(آفتاب نذیر سے)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر راہنما پی ٹی آئی و امیدوار قومی اسمبلی سید سلمان شاہد مہدی اور امیدوار صوبائی اسمبلی عمران ایوب خان سلدیرا کی قیادت میں این اے 157 اور پی پی 230 کے زیر اہتمام “الیکش کراو ملک بچاو” ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت،تفصیلات کے مطابق “الیکشن کراؤ ملک بچاو” پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی سید سلمان شاہد مہدی اور امیدوار صوبائی اسمبلی عمران ایوب خان سلدیرا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی جس میں حلقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید سلمان شاہد مہدی اور عمران ایوب خان سلدیرا نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں یہ بھان متی کا کنبہ انتخابات سے پہلے ہی تتر بتر ہو جائے گا صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پی ڈی ایم سیاسی طور پر فارغ ہو چکی ہے اور پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا صفایا ہو چکا ہے۔