بار کے انتخابات میں ہمایوں شکیل چیمہ263 ووٹوں کی برتری سے بار کے صدر منتخب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات میں ہمایوں شکیل چیمہ263 ووٹوں کی برتری سے بار کے صدر منتخب،جنرل سیکرٹری کے عہدہ پرمیڈم راحیلہ منور 362 ووٹوں کی برتری سے کامیاب،نائب صدر کے عہدہ پرکاشف آمین خاں سلدیرا 301 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے،صدر منتخب ہونے والے ہمایوں شکیل کا تعلق مسلم لیگ(ن)سے ہے اورہمایوں شکیل چیمہ کو پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر مقامی دھڑوں کی بھی حمایت حاصل تھی،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کی صدارت،نائب صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں آج چیئرمین الیکشن بورڈ میاں افتخار احمد صابرکی نگرانی میں پولنگ ہوئی بار کے کل 855 ارکان میں سے 693 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پولنگ کے حوالہ سے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے پولنگ جاری رہی چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق صدارت کے عہدہ پرہمایوں شکیل چیمہ نے475 ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مدمقابل عرفان شیر چوہدری نے212ووٹ حاصل کئے اس طرح ہمایوں شکیل چیمہ263 ووٹوں کی برتری سے بورے والا بار کے صدر منتخب ہو گئے صدارت کے عہدہ پر7 ووٹ مسترد ہوئے اورجنرل سیکرٹری کے عہدہ پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی دیگر جماعتوں اور دھڑوں کی حمایت یافتہ میڈم راحیلہ منور نے 525 اور انکے مدمقابل عبدالخالق چوہدری نے163ووٹ حاصل کئے اس طرح میڈم راحیلہ منور 362 ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئیں 5ووٹ مسترد ہوئے نائب صدر کے عہدہ پر کاشف امین خاں سلدیرا نے اپنے مدمقابل رانا شمریز اقبال خاں کو 301 ووٹوں سے شکست دیکر کامیاب قرار پائے 15 ووٹ مسترد ہوئے کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی بار کے الیکشن میں ہمایوں شکیل چیمہ کی کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،رانا طاہر کریم،پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر خالد نثار ڈوگر،سردار ساجد احمد ڈوگر،ملک فاروق اعوان،حاجی محمد رحمان کھوکھر،صدر ینگ لائرز فورم مہر افتخار احمد،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،محمد جاوید شاہین،سردار ظہور احمد ڈوگر اور دیگر سیاسی،سماجی،کاروباری،مذہبی ودیگر حلقوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
