بار کے الیکشن میں ہمایوں شکیل چیمہ کی کامیابی پر مبارک باد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار کے الیکشن میں ہمایوں شکیل چیمہ کی کامیابی پر مبارک باد،ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر سردار شاہد جاوید ڈوگر،سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر اور ممبر ایگزیکٹو کونسل بورے والا بار علی جاوید گجر نے ہمایوں شکیل چیمہ کو بھاری اکثریت سے بار کا صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں شکیل چیمہ نے ریکارڈ لیڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ وکلاء برادری کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور وکلاء برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ ناصرف وکلاء کے حقوق کے تحفظ اورانکے مسائل کے حل کیلئے انکی امیدوں پر پورا اتریں گے بلکہ وہ شہر کے اجتماعی مسائل کے حل میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
