پنجاب میں جلد بہت سے پنچھی اڑان بھرتے نظر آ رہے ہیں۔بلیغ الرحمان

بورے والا(نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی سے مسلم لیگ(ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور میاں ثاقب خورشید کی گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات،ملاقات میں گورنر پنجاب نے ارکان اسمبلی کو پنجاب کی موجودہ سیاسی،آئینی و قانونی صورتحال بارے تفصیل سے گفتگو کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے بہت سے پنچھی اڑان بھرتے نظر آ رہے ہیں پہلے بھی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے اور آئندہ بھی آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرونگا آئینی بحران پیدا کرنے والوں کو جلد ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔