اسسٹنٹ کمشنر اور پی ٹی آئی راہنماوں نے مسیحی برادری سے ملکر کرسمس کا کیک کاٹا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر اور پی ٹی آئی راہنماوں نے مسیحی برادری سے ملکر کرسمس کا کیک کاٹا،ملکی سلامتی اور اسکے استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی،تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ،پی ٹی آئی کے تحصیل صدر غلام مصطفی بھٹی،سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،سینئر نائب صدر محمد اکرم بھٹی اور خالد محمود راٹھ نے مسیحی راہنماوں سابق کونسلر افتخار مٹھو بھٹی اور پادری صاحبان کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میں کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر سپرٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی ماجد یوسف،ڈاکٹر سلیم،امجد بھٹی چوہدری زاہد ابراہیم اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ نے کہا کہ مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیئے کیونکہ اقلیتوں کا پاکستان کے استحکام اور اسکی ترقی میں اہم کردار رہا ہے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ملکی ترقی،اسکی بقاء اور سلامتی کیلئے بے حد ضروری ہے۔