وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا دورہ سکھر،سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا دورہ سکھر،وزیرِ اعظم شہباز شریف سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے سکھر پہنچ گئے ہیں سکھر ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے ہمراہ وفد کا استقبال کیا وزیرِ اعظم پہلے سکھر اور پھر حیدر آباد میں سنگِ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کریں گے جنہیں پاکستان ٹیلی ویژن براہِ راست نشر کرے گا۔
