ڈکیتی کی چھ وارداتوں میں ڈاکو 5 لاکھ نقدی،موبائل اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سرکل بورے والا جرائم پیشہ گروہوں کا آسان ہدف بن گیا،ڈکیتی کی چھ وارداتوں میں ڈاکو 5 لاکھ سے زائد نقدی،موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار،مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی،شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا سرکل کے مختلف تھانوں میں خطرناک جرائم پیشہ مسلح افراد پر مشتمل گروہوں کی کاروائیاں پولیس کیلئے چیلنج بن گئیں ایک ہی روز میں پانچ چھ وارداتیں معمول بن چکی ہیں تھانہ سٹی کی حدود یعقوب آباد میں آصف رمضان نامی نوجوان سے دو نامعلوم مسلح ڈاکو 3 لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہونے لگے تو مزاحمت پر ڈاکووں نے اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،تھانہ ساہوکا کے نواحی گاوں 329 (ای بی) کے فیاض احمد نامی زمیندار سے مسلح ڈاکو 50 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،تھانہ سٹی کی حدود لاہور روڈ پر دو مسلح ڈاکو محمد اشفاق نامی شہری سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ سٹی کی حدود میں ہی عظیم آباد میں عبدالرحمان نامی نوجوان سے دو مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ان بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں نے ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
