چوری کی درخواست دینے پر بااثر ملزمان کی متاثرہ زمیندار پر اندھا دھند فائرنگ

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں اقدام قتل کا ایک اور واقعہ،تھانے میں چوری کی درخواست دینے پر بااثر ملزمان کی متاثرہ زمیندار پر اندھا دھند فائرنگ،زمیندار کی حالت تشویشناک،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار،تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود میں واقع نواحی گاوں 307 (ای بی) میں زمیندار کے اکلوتے بیٹے یاسین گجر نے گزشتہ دنوں اپنی دھان کی فصل چوری کے الزام میں اسی گاوں کے بااثر شخص عابد علی ڈوگر وغیرہ کے خلاف تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر ملزم نے درخواست دینے کی پاداش میں آج عابد نے اپنے دیگر ساتھیوں لیاقت،گلزار وغیرہ کی مدد سے یاسین کو فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع تھانہ ساہوکا پولیس کو کر دی پولیس نے روائتی کاروائی شروع کر دی تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں قتل و غارت گری اور اقدام قتل کے غیر معمولی واقعات کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔